لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) کے دوران پنجاب کی مجموعی صوبائی ٹیکس آمدنی میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پنجاب کو صوبائی ٹیکس آمدنی کی مد میں مجموعی طور پر 78ارب 11کروڑ 30لاکھ روپے حاصل ہوئے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران 72 ارب 82 کروڑ 50لاکھ روپے کی صوبائی ٹیکس انکم کے مقابلے میں 5 ارب 28کروڑ 80لاکھ روپے زائد ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر کے دوران پنجاب کی مجموعی ٹیکس آمدنی میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 47 ارب 2کروڑ 80لاکھ روپے، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 75کروڑ 90لاکھ روپے، سٹمپ ڈیوٹی کی مد میں 9 ارب 76 کروڑ 10لاکھ روپے، موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5 ارب 54 کروڑ 50لاکھ روپے اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں 15 ارب 2کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔
جولائی تا ستمبر، پنجاب کی مجموعی ٹیکس آمدن میں 7.3فیصد اضافہ
Nov 01, 2023