فلسطین کے حوالے سے امریکہ‘ عالمی برادری کا رویہ افسوسناک : ساجد میر

Nov 01, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربرا ہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں مرکز راوی روڈ پر پارٹی کی کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا نیز قطر کی طرف سے بھارتی نژاد اسرائیلی ایجنٹوں کےلئے سزائے موت کے فیصلے کی تائید کی گئی۔ پروفیسر ساجد میر نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیلی جارحیت روکنے کی بجائے مشرق وسطی پر اپنا تسلط قائم کرلیا۔ فلسطین کے حوالے سے امریکا اور عالمی برادری کا رویہ افسوس ناک ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کے مسلسل حملے منظم ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرم ہے۔ غزہ کی پٹی، فلسطینیوں کے خون سے سیراب ہو چکی ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے، بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔ رہائشی عمارتوں، ہسپتالوں اور سکولوں پر حملہ کرنا، عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں جماعتی انتخابات 2024ءمیں کرانے اور مجلس شوری کا اجلاس نومبرسیالکوٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو ناظم انتخابات مقر ر کیا گیا۔ اجلاس میں شعبہ خدمت خلق کے ناظم حافظ شاہدامین نے فلسطین میں ریلیف کے کاموں کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ اب تک 20 ہزار ڈالر کی امداد مقامی جماعتی رضاکاروں کے ذریعے بھجوائی جا چکی ہے‘ اجلاس میں جماعتی انتخابات 2024ءمیں کرانے اور مجلس شوری کا اجلاس نومبرسیالکوٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ 

مزیدخبریں