حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریںگے:خالد مسعود سندھو

Nov 01, 2023

لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا معاشی قتل کرنا شروع کر دیا ہے۔ گیس کی قیمت میں 172 فیصد اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے۔ اگر حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔ نگران حکومت نے ناصرف گیس ٹیرف میں اضافہ کیا ہے بلکہ گیس صارفین سے وصول کیے جانے والے فکسڈ چارجز میں بھی بڑا اضافہ کرکے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔ غریب اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا بجلی اور گیس کےبل ادا کرے۔

مزیدخبریں