مسلم لیگ (ن) کے لاہور جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی،حامد عباسی

Nov 01, 2023

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ (ن) کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری حامد حسین عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے لاہور جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی مینار پاکستان کے پاور شو نے ثابت کر دیا کہ میاں نوازشریف ہی عوام کے محبوب لیڈر اور مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے انھوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کی لاہور جلسے میں شرکت سے واضح ہو گیا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے ایک بار پھر ترقی کا سفر جہاں سے روکا وہاں سے دوبارہ شروع ہوگا اور میاں نوازشریف ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کرینگے انھوں نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی ، معاشی صورتحال میں بہتری کی امیدیں صرف قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ہی وابستہ ہیں پاکستان کی عوام میاں محمد نواز شریف کو پھر وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے (ن) لیگ نے ہمیشہ تعلیم صحت سمیت ہر شعبے میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے انشااللہ خدمت کی سیاست ہمیشہ جاری رہے گی۔حامد حسین عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی۔

مزیدخبریں