آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزے پر مذاکرات کل سے شروع ہونگے

Nov 01, 2023 | 12:29

 معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن 15 دنوں کیلئے آج پاکستان پہنچ جائے گا، تقریباً 10 دنوں تک تکنیکی سطح کے مذاکرات، 5 دنوں میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی ہے، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف پر عملدرآمد کیا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔ 

مزیدخبریں