گوجرخان (نامہ نگار) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں فیصل جہانگیر ولد محمد جہانگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فیاض سے 2017 میں 2 عدد دکانیں خریدیں جس کا سٹام کیا گیا اور فیاض نے رقم لینے کے بعد قبضہ دیا جن کو انہوں نے بعدازاں کرایہ پر چڑھا دیا اور گزشتہ 7سال سے وہ ان دکانوں کا کرایہ لے رہے تھے اور اس ا ن سات سالوں میں وقفے وقفے سے وہ فیاض کو دکانیں انکے نام کرانے کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ وہ بہانے بازی کرتا رہا اور بیان نہ دیا، 15 اکتوبر 2023 کو فیاض اور چند مسلح افراد نے اس کی دکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فوراً 15 کال کی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے کہا کہ تھانہ چل کر مسئلہ کو حل کرتے ہیں جبکہ انہوں نے کوئی کارروائی نہ کی جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کر لیا اور عدالت نے فوری طور پر دکانوں پر سٹے جاری کیا اس کی درخواست بابت پولیس نے تھانہ بلایا اور ان کی غیر موجودگی میں ان کی دکانوں کو عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود فیاض نے مسمار کر دیا۔
گوجرخان، مسلح افراد نے شہری کی دکانوں پر دن دیہاڑے قبضہ کر لیا
Nov 01, 2023