این اے 51 میں مسلم لیگ ن کا ورکر کسی پیرا شوٹر کو قبول نہیں کرےگا،بلال یامین ستی

کلرسیداں(نامہ نگار)رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بلال یامین ستی نے بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کے کوٹلی ستیاں، مری،کہوٹہ،کلر سیداں سے سنیئر رہنماو¿ں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں کرامت حسین ستی،ٹھیکیدار خورشید ستی،فیصل ستی،منعم باسط ستی،امتیاز احمد ستی ایڈووکیٹ، راجہ محسن، رشید ستی،ظفر بشیر ستی،کرنل ضیاءعباسی،میجر راجہ عبدالرووف ،کرنل زاہد ستی، قدوس عباسی،شاہین ستی،کرنل انور عباسی، کرنل مسعود عباسی،افسر راجہ ایڈووکیٹ، تاج کیانی،راجہ حامد اعجاز،آفتاب کیانی، راجہ ساجد،راجہ شوکت، راجہ فیصل ایڈووکیٹ،راجہ فیصل لیاقت، سردار طاہر، صابر طاہر،میجر جاوید ،کرنل مختار،راجہ طارق، سعید بھٹی،راجہ عرفان،محمود عباسی ،راجہ ممتاز ،ایس ایم پرویز،منیر ستی،زاہد زیدی،راجہ شوکت،ملک قمر،زاہد شفیق عباسی،شفقت عباسی ،سردار سمیع کے علاوہ ارکان بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق حسین، زرین شاہ،ملک مرتضیٰ ودیگر نے بھی شرکت کی، بلال یامین ستی نے کہا کہ این اے 51 میں مسلم لیگ ن کا ورکر کسی پیرا شوٹر کو قبول نہیں کرے گا 9 مئی کے تمام کرداروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ این اے 51 میں کوئی ایسا شخص جس نے موسم کے ساتھ پارٹیز تبدیل کی ہوں اس کے لیے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں ہے شاہد خاقان عباسی انشاءاللہ الیکشن لڑیں گے اور اگر انہوں نے الیکشن نہ لڑا تو پارٹی سے سب کے لیے الیکشن لڑنے کا حق موجود ہے اور میں بھی الیکشن لڑوں گا۔

ای پیپر دی نیشن