ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب پولیس کے مایہ نازآفیسرڈی ایس پی ملک افتخاراحمد،جن کاتعلق تحصیل ٹیکسلاکے مشہورگاو¿ںموضع ملپورسے ہے،نے آئی جی پنجاب کے تازہ ترین احکامات کی روشنی میںحسن ابدال سرکل میںبطورڈی ایس پی اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیا،ملک افتخاراحمدضلع اٹک میںبطورڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، اورڈی ایس پی لیگل خدمات انجام دے چکے ہیں،ڈی ایس پی سے تحصیل ٹیکسلاوتحصیل حسن ابدال کی سرکردہ کاروباری وسماجی شخصیات ملک نثارحسین اعوان اورسردارزبیرمحمودخان،سابقہ چیئر مین رفاقت اعوان نے دفترمیںملاقات کی،اور انہیںمبارکبادپیش کی،ڈی ایس پی ملک افتخارنے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس کاکام شہریوںکے جان مال کی حفاظت کافریضہ انجام دیناہے،اور معاشرے میںجرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون سے معاشرتی تطہیرکیلئے کامیاب ترین کردارادا کرناہو تاہے، پولیس اکیلے میںکوئی کامیاب کردارادانہیں کرسکتی ،انہوںنے اس توقع کااظہارکیاکہ تحصیل ٹیکسلااور تحصیل حسن ابدال کے درجنوںدیہات ہزارہ روڈ، اورپی او ایف واہ گڑھی افغاناںروڈکے اطراف میں جڑے ہوئے ہیں،اس لیئے تحصیل ٹیکسلااورتحصیل حسن ا بدال کے ذمہ داراصحاب اورباشعورشہری مشترکہ طورپراپناتعاون پیش کرکے جرائم کی بیخ کنی بالخصوص ڈکیتی،چوری،راہزنی کی وارداتوں کاسدباب کرنے کیلیئے ہمارے دست وبازوبنیں گے،ڈی ایس پی ملک افتخارنے کہاکہ رات کے اوقات میںگشت کانظام موثرترین ہوگا،جس کیلیئے سرکل بھرکے تمام ایس ایچ اوزسے میٹنگ مکمل کی جاچکی ہے،حسب ضرورت اضافی نفری بھی ہمارے ساتھ ہوگی،اس موقع پرملک نثارحسین اعوان نے ضلع اٹک پولیس کی خدمات کوشاندارالفاظ میںخراج تحسین پیش کیا۔