راولپنڈی میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری

Nov 01, 2023

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس متحرک، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 ہزار 550 کی جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔ اشیائ ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع وصول کرنے والے دکانداروں کو 13 لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 14 دکانیں سیل کی گئیں اور 139 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زائد اختر زمان کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے ہمارا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہری اشیائ ضروریہ کی خریداری کرنے سے پہلے ریٹ لسٹ ضرور چیک کریں اور مقرر کردہ قیمتوں میں اشیاءضروریہ خریدیں۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہاکہ شہریوں کو سستی اور معیاری سبزی و فروٹ کی فراہمی کے لیے راولپنڈی میں پہلی سبزی و فروٹ منڈی قائم کر دی گئی ہے۔ سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے مقامی لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا۔

مزیدخبریں