لیہ سے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر چوہدری یاسر عرفات نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ چوہدری یاسر عرفات نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔لیہ سے سابق ضلعی وائس چیئرمین بیت المال مہر ظفر اقبال گروا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عون چوہدری اور سید رفاقت گیلانی بھی موجود تھے۔