پنجاب کی ترقی کا سفرجاری


عزم…… حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
پنجاب کی ترقی کا سفر وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں جاری ہے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 نئی ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ لاہور میں سیاحت کیلئے نئے روٹس پر6 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور نئی ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس میں سفر کیا۔ وزیر اعلیٰ کو ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015ءمیں شہباز شریف کے دور میں ہوا ?سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔ لاہور میں تین نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی سٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہو گا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنیز کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہاو¿سنگ کی جامع یکساں پالیسی طلب کر لی۔ کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاو¿نس کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا۔ حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کو شاباش دی گئی اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام انڈومنٹ فنڈ فار رائٹرز ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراءکی بھی منظوری دی گئی۔ حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ نیشنل آفس فار پراجیکٹ سروسز کے مابین ایم او یو سائن کرنے' لاہور نالج پارک (نوازشریف لمیٹڈ سٹی) بیدیاں روڈ کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار میں شامل کرنے' گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبر اور واسا گوجرانوالہ کے وائس چیئرمین کی نامزدگی' قانونی طورپر منظورشدہ اتھارٹی کی اراضی کا ٹرانسفر کرنے والے افراد کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کرنے' سرکاری اراضی کا ہاو¿سنگ سکیمز کے ساتھ تبادلہ پالیسی میں ترمیم اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ٹریڑری کیئر ہاسپٹلز کی اپ گریڈیشن و تعمیر و بحالی کے لئے فنڈز کے ازسرنو اجرا' کابینہ نے سیدہ سارا دختر سید میاں ابوبکر کاخیل کے علاج معالجے کے لئے مالی امداد کی درخواست' مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ءکے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو چیئرمین مصالحتی کونسل کے طورپر کام کرنے کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایگریکلچر گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام لانچ کردیا۔ ایک ہزار ایگریکلچر گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایگریکلچر گریجوایٹس طلبا و طالبات میں اپوئنمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔ پنجاب بھر میں سکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم۔ مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کی ہدایت کی گئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار اور ہنرمند بنانے کے ویڑن کے تحت گارمنٹ سٹی میں خواتین کے پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ نے قائد اعظم بزنس پارک میں قائم گارمنٹ سٹی میں ٹریننگ مکمل کرنے والی پہلے بیچ کی سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس، ملازمت کے لیٹر اور سکالرشپ کے چیک دیئے۔ واہگہ لاہور سے قائد اعظم بزنس پارک آنے والی بچیوں کو نہ صرف سکالرشپ، ٹریننگ، نوکری کا لیٹر دیا بلکہ ان کے لئے مفت پک اینڈ ڈراپ کا بھی اہتمام کیا۔ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ اد اکیا مریم نوازنے شیخوپورہ کے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کر دیا اور سیف سٹی شیخوپورہ کی ویڈیو وال کا مشاہدہ کیا اور سیف سٹی شیخوپورہ میں جدید مواصلاتی آلات کامعائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ کو جدید باڈی کیم، رگڈ سمارٹ فون اور دیگر آلات کے بارے بھی بتایا گیا''اپنی چھت اپنا گھر پروگرام'' کے تحت پہلی قسط کے اجرا کے 15دن کے اندر مکانوں کی تعمیر شروع ہوگئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوٹ لکھپت کے پنڈی راجپوتاں میں زیر تعمیر گھر کا معائنہ کرنے خود پہنچ گئیں۔ گھر کی دیواروں کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی اور لینٹر ڈالنے کا عمل جاری تھا۔ لون سے گھر تعمیر کرنے والی صوبیہ منیر وزیراعلی کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں، ان کی بچیوں نے پھول پیش کئے، مریم نوازشریف نے صوبیہ منیر کو گلے لگا لیا۔ صوبیہ منیر خوشی کے جذبات سے مغلوب آبدیدہ ہوگئیں۔و زیراعلی مریم نوازشریف نے صوبیہ منیر کو لون کی دوسری قسط کا چیک پیش کیا اور مکان کی تکمیل پر ضروری فرنیچر کا تحفہ دینے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن