حضور نبی کریمﷺ سے پوچھا گیا کہ افضل ترین عمل کون سا ہے آپ نے فرمایا حرام چیزوں سے پرہیز کرنا اور ہمیشہ اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے تر رکھنا۔ ۵۲:نبی کریم رﺅف الرحیم ﷺ سے پوچھا گیا کہ کونسا ساتھی افضل ہے۔ آپ نے فرمایا وہ کہ اگر تیرا تذکرہ ہو تو تیری مدد میں رہے اور اگر تو بھول جائے تو تجھے یاد دلا دیا کرے۔۶۲: آپ سے پوچھا گیا کہ بد ترین لوگ کون ہیں تو آپ نے فرمایا علماء جب بگڑ جائیں۔ ۷۲: آپ نے فرمایا تمہار ے اندر بھی گزشتہ امت والی بیماری پھیل چکی ہے حسد اور نفرت۔ نفرت تو مونڈ ڈالنے والی ہے دین کو مونڈنے والی ، میں یہ نہیں کہتا بالوں کو مونڈنے والی۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک تم باہم محبت نہ کرو ، کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاﺅں۔ اگر تم اس پر عمل کرو گے تو ایک دوسرے سے محبت کرو گے ؟ لوگوں نے کہا جی۔ اللہ کے رسول نے فرمایا تو پھر سلام کو عام کرو اور صلہ رحمی سے کام لیتے رہو۔ ۸۲: خوشامد مومن کے اخلاق میں سے نہیں
اِلا یہ کہ علم کی خاطر استاد کی خوشامد جائز ہے۔ ۹۲: آپ نے فرمایا میرے رب نے مجھے نو۹۲۔ باتوں کی وصیت فرمائی ہے مجھے وصیت فرمائی ہے کہ ظاہرو باطن میں اخلا ص پر عمل کرو ں ، امارت و غربت میں میانہ روی اختیار کروں ،جو زیادتی کرے اس سے در گزر کروں ، جو محروم کرے اسے عطا کروں ، جو قطع تعلق کرے اس سے صلہ رحمی کرو ں ، میری خاموشی فکر ہو ، گویائی ذکر ہو اور میری نظر عبرتوں کے لیے ہو۔ ۰۳: کچھ لوگ ایک کشتی میں سمندری سفر پر روانہ ہوئے سب اپنی اپنی جگہ بیٹھ گئے ، ایک شخص نے کلہاڑے سے اپنی جگہ پر سوراخ کرنا شروع کیا لوگوں نے کہا یہ کیا کر رہے ہو ؟بولا یہ تو میری جگہ ہے جو چاہوں کروں اگر تو لوگوں نے اسے روک لیا تو وہ بھی بچ جائے گا اور لوگ بھی اوراگر اسے نہ روک سکے تو وہ بھی ہلاک ہو جائے گا اور لوگ بھی۔ یعنی حضور نبی کریم ﷺ نے کتنی خوبصورتی کے ساتھ ایک سادہ سی مثال دے کر معاشرتی ذمہ داری کا احساس دلایا۔ ۱۳: اس شخص کی صحبت میں کوئی بھلائی نہیں جو تیرا اسی طرح خیال نہ کرتا ہو جس طرح تو اس کا خیال کرتا ہے۔ ۲۳: دوچہروں والا یعنی منافق اللہ تعالیٰ کے نزدیک کبھی معزز نہیں ہو سکتا۔ ۳۳: جہاں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو ، برائی کے بعد نیکی کرو جو اسے مٹا دے گی اور لوگوں سے حسن سلوک سے پیش آو¿۔ ۴۳: ظلم قیامت کے دن کی تاریکیوں میں سے ہے۔ ۵۳: آپ نے فرمایا مجھے بلند اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ۶۳: تم میں سے بھلے لوگ وہ ہیں جو تم میں سب سے زیادہ خوش اخلاق ہیں۔