نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے نوجوان قتل ‘ ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

Nov 01, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح کارسواروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے 30 سالہ دودھ فروش نوید جاں بحق ہو گیا لواحقین نے نعش رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، احتجاج کی اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی پولیس نفری کے ہمراہ پہنچے، جنہیں لواحقین نے بتایا کہ مقتول نوید پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جن کے مقدمات بھی تھانہ بھکھی میں درج کرائے مگرپولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی اگر پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرتی تو نوید کے قتل کا واقعہ پیش نہ آتا ڈی ایس پی سٹی کی ملزموں کو آئندہ 24گھنٹوں میں گرفتاری عمل میں لانے کی یقین دھانی پر لواحقین پر احتجاج ختم کردیا اور پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

مزیدخبریں