قصور (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سموگ کیخلاف آپریشن جاری‘پتوکی میں ایک اینٹوں کا بھٹہ اور 2گملے بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کر دیا گیا‘اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ہما ریاض نے پولیس کے ہمراہ آپریشن کرتے ایک اینٹوں کے بھٹے اور 2 گملے بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کر دیا۔ یہ کاروائیاں چک اعوان اور کوٹ مہتاب تحصیل پتوکی میں کی گئیں۔ زگ زیگ کے بغیر چلنے والے اور آلودگی کا باعث بننے والے بھٹے اور بھٹیوں کو کرین کے ذریعے مسمار کیا گیا۔
قصور: انتظامیہ کا سموگ کیخلاف آپریشن ایک بھٹہ ‘ 2 گملے بنانے والی بھٹیاں مسمار
Nov 01, 2024