سودی نظام کا خاتمہ کئے بغیر ملکی ترقی وخوشحالی ممکن نہیں :حنیف طیب

مریدکے (نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب امیر سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم و المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ جب تک حکمران آئی ایم ایف کے شکنجے سے نہیں نکلیں گے سودی نظام سے جان نہیں چھڑائیں گے پاکستان ترقی وخوشحالی حاصل نہیں کرسکتا اور معاشی بحران سے نہیں نکل سکتا کیونکہ سود کا نظام اللہ تعالی سے جنگ کا نظام ہے جس میں تباہی بدحالی اور پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے مریدکے میں مذہبی سماجی اور صنعتی شخصیت پیر سید زاہد شاہ گیلانی کی رہائش گاہ پر پیر سید عابد حسین شاہ مولانا حافظ احمد عبدالستار سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک لبیک میاں نعمان خالد حاجی احمد علی دانش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے انکا کہنا تھا پاکستان قدرت کی نعمتوں سے مالا مال ہے ہم نے اپنے وسائل پر توجہ نہیں دی مسائل بڑھ گئے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے غیروں کی طرف رجوع کیا۔ انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔عنقریب مریدکے میں پیر سید عابد حسین شاہ اور پیر سید زاہد حسین شاہ گیلانی کے تعاون سے عالمی معیار کی تعلیمی درسگاہ بنانے جارہے ہیں جہاں مفت تعلیم رہائش کھانا کتابیں یونیفارم ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن