شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدرو چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت سیاسی شائستگی اور تہذیب کا مظاہرہ کریں پاکستان محاذ آرائی کا متحمل نہیں بدزبانی، الزامات اور انتشار کی سیاست جمہوری کلچر کیلئے زہرقاتل ہے پنجاب کی عوام بزداری ٹولے کو مسلط کرنے والوں کی حقیقت جان چکی ہے اور اب عوام کی حقیقی عوام دوست قیادت کی جدوجہد کے ثمرات بھی دیکھ رہی ہے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پنجاب کو جس طرح نظر انداز کر کے ترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا گیا وہ صوبہ کی عوام کو کبھی نہیں بھولے گا، وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام کو 6 ماہ میں ملنے والا ریلیف تاریخی ہے، روٹی اور آٹے کی قیمت کا موازنہ انکی حقیقت بیان کرنے کیلئے کافی ہے، پاکستان کے عوام انتشاریوں اور فسادیوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں، مایوسی پھیلانے والے پہلے بھی رسوا ہوئے اب بھی خوار ہوں گے (ن) لیگ کی لیڈرشپ نے عوام کے تعاون سے انتشار اور نفرت کی سیاست کو سمندر برد کردیا ہے۔