خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) معروف عالم دین پیر ابو الفیض محمد عبد الکریم محدث ابدالوی کے 21 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشیں پیر محمد نور المصطفیٰ رضوی نے چادر پوشی کر کے کیا۔ اس موقع پر مریدین،عقیدت مندوں اور شاگردوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کے لئے 31 من دودھ کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔سجادہ نشین پیر حضرت محمد نور المصطفیٰ رضوی قادری کی اختتامی دعا کے بعد تقریبات اختتام پذیر ہوئیں۔
پیر ابو الفیض محمد عبد الکریم محدث ابدالوی کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر
Nov 01, 2024