شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندا کم ہونے کی بجائے ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ چکا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے اڈے قائم ہیں جہاں دن رات منشیات کے رسیا افراد کے ڈیرے بھی لگے رہتے ہیں اس کے علاوہ بستی عیسائیاں خالد، طارق روڈ، گلوریا کالونی اور ہائوسنگ کالونی کے مختلف دیہات میں چرس، شراب، آئس کی فروخت کھلے عام ہو رہی ہے اس کیساتھ ساتھ شہر کے مختلف میڈیکل سٹورز پر بھی نشہ آور ادویات اور ٹیکے فروخت کیے جا رہے ہیں دوسری طرف پولیس منشیات فروشی روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے ایک سروے میں شہریوں نے بتایا کہ شہر میں منشیات فروشوں نے منشیات سپلائی کرنے کیلئے خواتین اور بچوں کا استعمال بھی کرتے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیا ت فروشی کے تدارک کیلئے سپیشل فورس تعینات کی جائے ۔