کھیلتا پنجاب گیمز آج سے شروع تمام اضلاع میں افتتاحی تقریبات ہونگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تاریخ کے سب بڑے گیمز کھیلتا پنجاب کا آغاز آج سے ہوگا، صوبائی وزیرکھیل  ملک فیصل ایوب کھوکھر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود ہوں گے۔کھیلتا پنجاب گیمزمیں پنجاب کے ایک لاکھ 20ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں پنجاب کے تمام اضلاع میں کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریبات ہوں گی،ڈسٹرکٹ کی سطح پر یکم نومبر سے لیکر 14نومبر تک ، ڈویژن کی سطح پر 17نومبر سے26نومبر اور صوبائی سطح پر30نومبر سے 5دسمبر تک تک مقابلے ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن