حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) غازی علم الدین شہید ؒ کی سالانہ برسی کے موقع پر یہاں جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی اور جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ فیصل ندیم کیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم الدین ایک سچے عاشق رسولؐ تھے جنھوںنے حرمت رسول ؐ کے خاطر جان کی قربانی دیکر عشقان رسولؐ کا سر فخر سے اونچا کردیا۔ انہوںنے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی خاطر ہر مسلمان اپنی جان کی قربانی دینے کو سعادت سمجھتا ہے اور کفر کے ایوانوں میں مومن کے اس جذبہ کی بدولت آج بھر لرزا طاری ہے۔جب تک مسلمانوںکے قلوب عشق رسولؐ سے لبریز رہیں گے۔اسوقت تک غازی علم الدین شہید، غازی ممتاز قادری شہید اور غازی عامر چیمہ شہید جیسی ہستایاں پیدا ہوتی رہیں گی۔
غازی علم الدین سچے عاشق رسولؐ تھے:علامہ فیصل ندیم
Nov 01, 2024