عوام کو ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے:حاجی احمد چیمہ

Nov 01, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کو تمام شعبوں میں بھرپور ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پنجاب کی ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل سے چھٹکارا دلانے سمیت ان کا معیار زندگی تیزی سے بلند کر رہی ہے۔ پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت مثالی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جو پارٹی قائد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کی کاوشوں کی بدولت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتشاری ٹولے کی شکل میں ابھر کر سامنے آچکی ہے۔

مزیدخبریں