گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وکیل پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ، مرکزی ملزم گرفتار، سی پی او آفس پر مبینہ دھاوا بولنے والے 17نامزد اور 400نامعلوم وکلاء کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ،پولیس نے 10سے زائد وکلاء کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ سول لائن کے علاقہ گوندلانوالہ چوک کے قریب ہونیوالے جھگڑے کے دوران بااثر ملزمان عادل اور اعجاز عرف ججی وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے عادل اعظم بٹ ایڈووکیٹ کو شدید زخمی کر دیا تھا جس پر وکلاء برادری نے سی پی او آفس کا گھیرائو اور اندر گھس کر نعرے بازی کی تھی۔17نامزد رضوان گل، اشرف، عامربٹ، چوہدری زین، ذیشان خان، ارسلان جیلانی ،رانا عثمان، اسد ریاض ، احتشام بشیر، رانا وقار احمد، مزمل، محمد مطاہر، محمد علی، محمد نوید ،فرخ، قاضی حسن ، وسیم خان اور 400 نامعلوم وکلاء کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گوجرانوالہ:وکیل پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ، مرکزی ملزم گرفتار
Nov 01, 2024