کامونکی:معمر خاتون سڑک عبور کرتے ہوئے منی ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)معمر خاتون سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا کرمنی ٹرک کے نیچے آکر جاںبحق ہو گئی۔ گذشتہ دوپہر کوٹ محمد شفیع کی ستر سالہ منور بی بی موڑ ایمن آباد جی ٹی روڈ عبور کررہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار نے ٹکرمار کر روڈ کے درمیان گرادیا جبکہ اس دوران عقب سے آنے والے منی ٹرک نے اْسے بْری طرح کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں منور بی بی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ایمن آباد پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن