حافظ آباد:کرپشن کے الزام میں 2پٹواری معطل

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر حافظ آباد شہر کے دونوںپٹواریوںکو ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے وزیر اعلیٰ اور حکومت کے ارباب اختیار کو رپورٹ کی تھی کہ شہری پٹواری حلقہ گڑھی ملک محمد اشرف اور حلقہ غربی پٹواری ثناء اﷲنے کرپشن بدعنوانی کا بازار گرم کررکھا ہے جبکہ ملک محمد اشرف عرصہ دراز سے شہر کی اس سیٹ پر براجمان چلا آرہاہے جس کا لائف سٹائل کسی بڑے بیورکریٹ یا وزیر سے کم نہیں ۔جس پر وزیر اعلیٰ کے حکم پر دونوںپٹواریوں ملک محمد اشرف اور ثناء اﷲکو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن