ــ حافظ آباد :کھیلتا پنجاب" ـسپورٹس مقابلے آج سے شروع

Nov 01, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں"ـــ کھیلتا پنجاب" ـسپورٹس مقابلے آج سے شروع ہونگے ۔ ڈپٹی کمشنرعبد الرزاق کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں کا افتتاح کرینگے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ہاکی ، کرکٹ ، فٹ بال،بیڈمنٹن ا ور ریسلنگ سمیت کھیلوں کے دیگر مقابلے آج سے شروع ہونگے ۔ کرکٹ کے علاوہ کھیلوں کے تمام مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی عمر 22سال مقرر کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں