ڈپٹی کمشنرکا سوشل سکیورٹی اور میٹرنٹی ہسپتال کا اچانک دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گزشتہ رات گئے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹائون اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال ماڈل ٹائون کا اچانک دورہ کیا ۔میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹائون میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور سٹاف پر اظہار برہمی، غیر حاضر عملہ کے خکاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ، وارڈز، ادویات کا ریکارڈ ، ڈاکٹرز کی دستیابی بارے استفسار ،صفائی ستھرائی اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کے پاس جاکر فردا فرداانکی خیریت دریافت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اور علاج معالجے اور مریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن