حافظ آباد: انسداد سموگ سرگرمیوں کی خلاف ورزی پر کارروائی

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کی ہدایت پرمختلف محکموں کی جانب سے انسداد سموگ سرگرمیوں کی خلاف ورزی، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں ، فیکٹریوں ،فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 68 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ دھواںچھوڑنے والے 18بھٹوں کو سیل ،3بھٹوں کو مسمار کیا گیا ۔دھواں چھوڑنے والی 349گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات عبد الرئوف اور نوید احمد کی سربراہی میں انسداد سموگ ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والے متعدد بھٹہ مالکان کو 13لاکھ روپے جرمانہ اور 18بھٹوں کو سیل کیا جبکہ دھواں چھوڑنے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی چلنے والے 3بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے آلودگی کا باعث بننے والی متعدد فیکٹریوں کو مجموعی طور پر 26لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن