گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نائب صدر لائیرز فورم مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی معیشت کو ٹارگٹ کررہے ہیں، یہ ملک کو معاشی طور پر خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے اپنے دور اقتدار میں تحریک انصاف نے ملکی معیشت کا جنازہ نکالا اور اب موجودہ حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں کی جارہی ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔