اسلامی سکالر و مصنف مولانا زاہدراشدی کا گوجرانوالہ چیمبر کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی سکالر اور مصنف مولانا زاہدراشدی نے گوجرانوالہ چیمبر کا دورہ کیا۔اراکین سے صاف ستھری تجارت اور حلال حرام کی تمیز پر گفتگو کی۔صدر چیمبر رانا صدیق خان، سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا اور نائب صدر چوہدری محمد یوسف نے معزز اسلامی سکالر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔انہوں نے کاروباری تناظر میں جی سی سی آئی کے ممبران کو اللہ تعالی اور محمد ؐ کی شان اور عظمت کی وضاحت کی انہوں نے کہا کہ صاف ستھری تجارت کو ایک خاص مرتبہ حاصل ہے جس کے متعلق قران میں اور مستند حدیثیں موجود ہیں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں سب سے بڑا تعاون کرنے والے کے طور پر شناخت کیا۔اسلام ہمیشہ اپنے پیروکاروں کو پہلے دن سے ہی کاروبار میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ عبادت کے طور پر ایک کاروباری سرگرمی ایک مسلمان کو دنیا اور آخرت میں ایک کامیاب کاروباری بننے کی ترغیب دے گی۔

ای پیپر دی نیشن