لاہور( کامرس رپورٹر)ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیرنے کہا پاکستان میں ایف بی آر سمیت مختلف شعبوںمیں اصلاحات کا عمل انتہائی سست رفتاری کا شکار ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کو سبسڈی، گرانٹس، قرضے اور ایکویٹی انجیکشن کی مد میں فراہم کی جانیوالی مالی معاونت 2016 سے مالی سال 2023 کے دوران 5.7 ٹریلین روپے یا جی ڈی پی کے 1.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ صرف بجلی کے شعبے میں مجموعی طور پر 208 ارب روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 23 میں ایس او ای کے کل نقصانات کا 29 فیصد ہے۔