لاہور(کامرس رپورٹر) سکھ مذہب کے رہنما بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں 19نومبر کو کرتار پور میں ایک روزہ انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بھارت کی کبڈی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ کبڈی ڈپلومیسی سے پاکستان اور بھارت کے مابین ڈائیلاگ کی راہ ہموار ہوگی۔ اس امر کا اعلان گزشتہ روزصوبائی وزراء چوہدری شافع حسین،رمیش سنگھ اروڑہ اور فیصل ایوب نے ڈی جی پی آر آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔