لاہو(لیڈی رپورٹر) نجی سکول کے وفد نے ملک عبد السمیع کی قیادت میں نئے سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل اور رجسٹریشن میں حائل مشکلات جن میں ٹرانسپورٹ کی پابندی ختم کرنے پر زور دیا گیا۔ نذیر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ تعلیم کے میدان میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔ وفد میں خاور نسیم بٹالوی ، توحید احمد، سعید خان ، اظہر خان ، عبدالوحید شاد، قصور رفیق خلیل ، کامران بیگ، عثمان بھٹّی ،فریحہ عثمان، روشی ناطق شامل تھیں۔