لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد مجرم گرفتار کر لئے ہیں۔رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 11 ہزار 289 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 19372، بی کیٹیگری کے 91917 اشتہاری شامل ہیں۔ 58 ہزار سے زائد عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔اے کیٹیگری کے 5184 اور بی کیٹیگری کے 53050 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ 26 ہزار 864 عادی مجرم بھی گرفتار ہوئے۔