اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی 2 رکنی متحرک ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(نامہ نگار) آرگنائزڈکرائم کے اغواء برائے تاوان سیل نے کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ محمد صابر اور سکندرعرف امین کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونزاورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ آرگنائزڈکرائم یونٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ دوران تفتیش ڈکیتی اور رابری جیسی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن