فیروزوالہ( نامہ نگار) نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو قتل کر کے نعش دریا میں پھینک دی۔ راہگیروں نے دریاراوی میں پڑی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ شرقپور پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 35 سال کے قریب ہے تاہم شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔