کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ سلنڈر گیس لیکج سے گھر میں آتشزدگی خاتون سمیت دو افراد زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔کاہنہ کے علاقہ 5 نمبر سٹاپ بلال نگر کے گھر میں سلنڈر سے گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا اور آتشزدگی سے 45سالہ خاتون غلام فاطمہ اور 16سالہ سلمان زخمی ہوگئے جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کاہنہ : سلنڈر گیس لیکج‘گھر میں آتشزدگی ‘خاتون سمیت 2افراد زخمی
Nov 01, 2024