لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشتگرد عناصر کا بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کیا۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید جیسے 1650سے زائد شہدا اور 1700 غازیوں کی کی امین فورس ہے، شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں شہادت پانیوالے ایک اور پولیس اہلکار کے اہلخانہ کوذاتی گھر دیدیا گیا ۔میانوالی پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید نے ایک سال قبل پٹرولنگ چیک پوسٹ کنڈل عیسی خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق شاہین ٹاؤن میانوالی میں 10 مرلے کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس شہداء کی فورس‘اہلخانہ ‘غازیوں کی ویلفیئر جاری رکھیں گے : آئی جی پنجاب
Nov 01, 2024