بورے والا(نمائندہ نوائے وقت)فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور میرے دروازے سائلین کے لئے ہر وقت کھلے ہیںان خیالات کا اظہار ڈی پی او وہاڑی کیپٹن(ر) منصور امان نے چک نمبر 7/WB میں کھلی کچہری میں کیا، اس موقع پر رانا افتخار کی موٹر سائیکل چوری کے حوالے سے تھانہ صدر کے ایس ایچ او کو فوری برآمدگی، سات سالہ بچے پر لڑائی کا پرچہ ہونے پر ڈی ایس پی صدر چوہدری اشرف کو خود انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جلد از جلد اس واقعہ کی رپورٹ پیش کی جائے۔چک نمبر 7/WBکے امام مسجد پر ایمپلی فائر/ لائوڈ سپیکر ایکٹ کیخلاف تین پرچوں کی بابت بھی ڈی ایس پی صدر کو حکم جاری کیا کہ اس پر انکوائری کر کے رپورٹ دی جائے، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر چوہدری اشرف، ایس ایچ او صدر سمون جوئیہ و دیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔