لاہور (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے لاہور ریجن کا دورہ کیا تاکہ اہم آپریشنل معاملات اور کسٹمر سروس کی بہتر حکمت عملی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ماڈل کسٹمر سروس سینٹر کا معائنہ کیا اور وہاں کے آپریشنز اور صارفین کی خدمت کی استعداد کار کوبڑھانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر لاہور ریجن (ایسٹ اور ویسٹ) کے جنرل منیجرز نے مینیجنگ ڈائریکٹر کو ریجنز کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید براں ٹاؤن بارڈر سٹیشن کی کارکردگی اور یو ایف جی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ یو ایف جی کنٹرول کے جاری منصوبے کے تحت یہ بتایا گیا لاہور میں موجود تمام ٹی بی ایس پر میٹرنگ سسٹمز نصب کیے گئے ہیں تاکہ مائیکرو لیول پر گیس کے نقصانات کی نگرانی کی جا سکے اور زیادہ نقصانات والے علاقوں کی نشاندہی ہو سکے۔