غازی علم الدین شہیدؒ برصغیر کے عشقِ رسول ؐکے ترجمان تھے:اشرف جلالی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے غازی علم الدین شہید قدس سرہ العزیز کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا غازی علم الدین شہید برصغیر کے عشقِ رسولؐ ؐکے ترجمان تھے۔ آپ نے برطانوی سامراج میں بھی تحفظ ناموس رسالت ؐکا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا۔ غازی علم الدین شہید جیسے سپوت اپنی قوتِ ایمانی کی بنیاد پر مغربی دنیا کیلئے غیرت کا نشان ہیں۔ آپ نے ناموس مصطفیؐ پر پہرہ دینے کا معیار مقرر کیا۔ آپ نے گستاخ راج پال کو واصل جہنم کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ایک مسلمان اپنے نبیؐ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔ عشقِ رسولؐ  کی حرارت سے مسلمان کل بھی معزز تھا اور آج بھی ہماری عزتوں کا مدار تحفظ ناموس رسالتؐ پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن