بلاول بھٹو اب 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے سر گرم عمل ہوگئے :عابد حسین اعوان 

Nov 01, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اب 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے سر گرم عمل ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی اور اس ترمیم کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی۔ اس ترمیم کیلئے وہ باقی دیگر جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور یقینی طور پر وہ ان کو 27ویں ترمیم کیلئے بھی رضامند کر لیں گے۔

مزیدخبریں