لاہور (لیڈی رپورٹر ) کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈسبلٹیز کا تیسرا اجلاس محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کی۔ اس اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، تمام کونسل ممبرز اور محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی رولز کی تشکیل پر عمل مکمل ہونے کے بعد ان کی منظوری پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کا عندیہ دیا۔صوبہ پنجاب میں قائم کردہ ریہیبلیٹیشن اینڈ ویلفیئر یونٹس کی ایکٹیویشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے پی ڈبلیو ڈی رولز کی جلد منظوری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ کونسل ممبرز نے اجلاس میں مختلف تجاویز اور مسائل پر بات چیت کی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب سپیشل گیمز کے انعقاد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔ اس کے علاوہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔