خاتون محتسب پنجاب کاجی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس 

لاہور (لیڈی رپورٹر) خاتون محتسب کی جانب سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں یونیورسٹی وائس چانسلر کو 5 نومبر کو خاتون محتسب کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو نوٹس، خاتون محتسب کو یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔ خاتون محتسب کو اولڈ کیمپس کے اچانک دورہ کے موقع پر وائس چانسلرکے حکم پر سکیورٹی سٹاف نے یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔ خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان کا کہنا ہے کہ ہراسانگی قانون 2010 کے تحت کام کی جگہ پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خاتون محتسب کسی بھی ادارے میں بغیر اطلاع ہراسمنٹ ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے جا سکتی ہیں۔ بحیثیت خاتون محتسب میری ذمہ داری ہے کہ اداروں میں کوڈ آف کنڈکٹ اور ہراسمنٹ کمیٹی پر عمل درآمد کو چیک کروں۔ تعلیمی اداروں میں بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن