لاہور(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے گرین بیلٹس میں لگائے گئے غیر قانونی تشہیری اور ڈائریکشن بورڈز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ نے غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں، رہائش گاہوں اور کاروباری و تعلیمی اداروں کے بورڈز ہٹا دیئے۔ یہ بورڈز جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ پر لگائے گئے تھے۔
پی ایچ اے کا غیر قانونی بورڈز کیخلاف آپریشن
Nov 01, 2024