جماعت اسلامی کا26وی آئینی ترمیم سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ :لیاقت بلوچ 

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا جماعت اسلامی نے26وی آئینی ترمیم سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے سینئر وکلا آئینی ماہرین کا پینل تشکیل دیدیا گیا ہے۔ آئین سپریم کورٹ کو اختیار دیتا ہے آئین سے متصادم قانون و ترمیم کو ختم کرے۔ 27 ویں ترمیم پر بھانت بھانت کی بولیاں سرکاری فرسٹریشن ہے۔ حکومت نے 250 دن نمائشی اعلانات آئین عدلیہ سے کھلواڑ میں لگا دئیے۔لیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے میڈیا سیکریٹری ملک محمد اعظم کی بوجہ خرابی صحت ذمہ داریوں سے سبکدوشی کی پر وقار الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن