ویٹرنری یونیورسٹی میں خوراک کے عالمی دن پرسیمینار، پوسٹر ، کوکنگ کے مقا بلے 

Nov 01, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف فو ڈ سائنس اینڈ ہیو من نیو ٹریشن نے فوڈ اینڈ نیو ٹریشن سو سا ئٹی کے باہمی اشتراک سے سٹی کیمپس میں خوراک کے عا لمی دن کے مو قع پر سیمینار کیساتھ ساتھ پوسٹر اور کوکنگ کے مقا بلو ں کا انعقاد کیا۔44 ٹیمو ں نے پوسٹر کے مقابلے میں جبکہ 46 ٹیمو ں نے کھانا پکانے کے مقا بلے میں حصہ لیا۔ بعد ازیں ویٹر نری یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں پرا ونشل منیجر ورلڈ فوڈ پروگرام عمارہ خان،کوا لٹی سپیشلسٹ نیسلے پاکستان سے نیلم ثنا ء ، ڈائریکٹر سپلا ئی چین فوجی فریش اینڈ فریزمحمد احمد اور کوالٹی ایشورنس ہیڈ بندو خان فوڈمسٹر مبین ارشد خان نے بطور مہمان سپیکرز شر کت کی اور شر کا کوفوڈ سکیورٹی کی اہمیت اور گلوبل فوڈ ز چیلنجز سے نپٹنے کیلئے نیو ٹریشن اور سسٹین ایبل پریکٹس سے متعلقہ مو ضوعات پر تفصیلی لیکچرز دئیے۔ 

مزیدخبریں