میرا نہیں خیال بشریٰ بی بی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی: رانا ثناء 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا نہیں خیال بشریٰ بی بی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔ مقدمات میں معمول کے مطابق ایک عرصے بعد ضمانت مل جاتی ہے۔ عدالتیں چھ، آٹھ مہینے بعد ضمانت کے معاملے میں نرمی برتتی ہیں۔ ادارہ کہہ چکا ہے جن کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں ان کے ساتھ کریں۔ اگر بانی پی ٹی آئی ایک مہینے میں رہا ہو رہے ہیں تو تحریک کی تیاری کیوں ہو رہی ہے۔ تین لاکھ لوگ تو کبھی خود بانی پی ٹی آئی بھی اسلام آباد نہیں لا سکے۔ پی ٹی آئی تین لاکھ لوگوں کا خواب دیکھ رہی ہے تو خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔ ان کو اعتراض تھا تو الیکشن کو مسترد کرتے اور پارلیمنٹ میں نہ بیٹھتے۔ بانی پی ٹی آئی  نے خود 20,25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کئے۔ افراتفری کا مقصد یہی ہے کہ حالات غیر یقینی رہیں۔

ای پیپر دی نیشن