کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے دونوں بھائی دم توڑ گئے

Nov 01, 2024

لاہور(نامہ نگار)کیولری گراؤنڈ میں چند دن پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب دونوں بھائی شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کیلئے لاہور پہنچے تھے اور سڑک پار کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی تھی۔ دونوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ل۔جہاں وہ 10 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔پولیس  کہنا ہے کہ کارسوار خاتون کی شناخت ایشاء رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں