کامونکی (نمائندہ خصوصی) شیر خوار بیٹے کی موت کے بعد ماں بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔ جبکہ متوفیہ کی دو سالہ بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ نواحی گاؤں سموں بالا میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر ملازم محنت کش پچیس سالہ خاتون حنا بی بی کا گزشتہ روز تین ماہ کا شیرخوار بیٹا رحمن جاں بحق ہوا تو اس کی موت کے بعد وہ بھی چل بسی جبکہ متوفیہ کی دو سالہ بیٹی میرب کو بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یکے بعد دیگرے ماں بیٹے کی پراسرار حالت میں اموات کی وجہ بیماری ہے یا زہریلی خوراک کا نتیجہ ہے، واہنڈو پولیس مصروف تفتیش ہے۔