پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی 9 مئی کے مقدمات میں رہائی خوش آئند ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عدالتوں میں آئے روز حکومت کے جعلی مقدمات کی قلعی کھل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جعلی مقدمات میں پھنسایا تھا، اْمید ہے بانی پی ٹی آئی، یاسمین راشد اور دیگر بے گناہ کارکن بھی جلد رہا ہو جائیں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان یہ سزا بخوبی قبول کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کی 9 مئی مقدمات میں رہائی خوش آئند ہے، بیرسٹر سیف
Nov 01, 2024